محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم اسلام آباد، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا،تاہم سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کرم، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ہنگو اور کوہاٹ میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کون ہوں گے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔





