شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد سے لاپتا، شہریوں سے مدد کی اپیل

Pakistan SCO Summit 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا پالتو کتا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہو گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کتے کی گمشدگی کی اطلاع دیتے ہوئے ایک رابطہ نمبر بھی شیئر کیا ہے تاکہ معلومات ملنے پر ان سے رابطہ کیا جا سکے۔

سابق کپتان نے جذباتی انداز میں بتایا کہ کتا ان کے خاندان کے فرد کی طرح تھا اور وہ گزشتہ چند دنوں سے بیمار بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں سابق کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا بھی پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا تھا جو بعد میں بحفاظت مل گیا تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top