وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں بنوں پہنچ گئے جہاں ان کے استقبال اور سیکیورٹی انتظامات کے دوران پروٹوکول کی گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔
سٹریٹ موومنٹ کے موقع پر کارکنوں کی تعداد کے مقابلے میں پروٹوکول اور سیکیورٹی میں شامل گاڑیاں زیادہ دکھائی دیں جس پر سیاسی حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری وسائل سیاسی سرگرمی کے لیے استعمال ہوئے ہیں تو یہ ایک اہم معاملہ ہے جس کی وضاحت حکومت کو کرنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بنوں آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، وزیراعلیٰ گاڑی سے باہر آئے اور کارکنوں سے ملاقات کی جبکہ ان کے ہمراہ پروٹوکول اور سیکیورٹی میں شامل گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اور اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی رہائی کے لیے بڑا سیاسی پلان تیار
سٹریٹ موومنٹ کے موقع پر کارکنوں کی نسبت سرکاری پروٹوکول کی گاڑیوں کی زیادہ تعداد کے مناظر بھی سامنے آئے جس کے بعد سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے ممکنہ استعمال پر بحث شروع ہوگئی ہے۔





