امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے، ایرانی حکام

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے، ایرانی حکام کی تصدیق

 ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے ، کوشش کی جارہی ہے کہ مواصلات کا تباہ انفراسٹرکچر جلد از جلد بحال کیا جائے۔

ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ناصرف ہوائی اڈے نشانہ بنائے بلکہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 100 طیارے تباہ کئے جانے کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کی مدد سے حج پروازیں کامیابی سے انجام دیں جبکہ جنگ کے دوران بھی ریل، روڈ اور بندرگاہوں سے ٹرانسپورٹیشن جاری رہی۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام، ایرانی فوج کا بڑا اعلان

ایرانی وزیر فرازانے صادق کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے 25 صوبوں میں 400 شہروں پر بمباری کی جن میں ایک لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹ متاثر ہوئے۔

Scroll to Top