آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر

قطر کا آبنائے ہرمز پر امریکہ ایران ثالثی کی نئی کوششیں شروع کرنے کا اعلان

قطر نے آبنائے ہرمزکے معاملے پر امریکہ اور ایران کی  ثالثی کی نئی کوششیں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عمان معاہدے کے بعد اس حوالے سے نئی کوششیں شروع کی جائیں گی ۔

 قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان معاہدے کے بعد امریکہ ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے ثالث ممالک ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے اعلان کے منتظر ہیں، گرائے گئے ایرانی طیاروں کے پائلٹوں کے معاملے پر ایرانی وفد کو دورہ قطر کی دعوت دی تھی، تہران نے اب تک جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایران نے الزام لگایا تھا طیارے گرائے جانے کے بعد قطر نے تین پائلٹوں کو قیدی بنا رکھا ہے۔

Scroll to Top