گدون میں اسکول کی عمارت پر لینڈ سلائیڈنگ، 3 بچے معمولی زخمی

امجد علی

ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے گدون کے گاؤں گنی کوٹ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی عمارت پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین بچے معمولی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح اسمبلی کے بعد اچانک اسکول کی عمارت پر مٹی اور ملبہ گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچے معمولی زخمی ہوئے جبکہ اسکول کی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد گنی کوٹ گاؤں کی پی ٹی سی کمیٹی کے اراکین نے اسکول کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : بی آئی ایس پی کے تمام مستحقین کو ڈیجیٹل والٹس دینے کا اعلان

مقامی افراد کے مطابق پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسکول کی عمارت اور طلبہ کی حفاظت کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت کا فوری معائنہ کیا جائے اور طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Scroll to Top