کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت متعدد افراد جان سے گئے

کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 امریکی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر تھا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

 یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں گر کر تباہ، 5 افراد شہید

کینیا کے حکومتی ترجمان نے کہا امریکی سفارتخانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے اور قونصلر معاونت فراہم کر رہا ہے، حادثے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

Scroll to Top