خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلوں کےلئے وزیراعظم ہاؤس میں کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام متعلقہ شراکت دار شرکت کریں گےجس میں صوبے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے مختلف آئینی اور انتظامی آپشنز پر غور کیا جائے گا اورقومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے تمام اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز زیر غور ہے اور مجوزہ اقدامات کے تحت صوبے میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اختیارات استعمال کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آئے گی۔
اجلاس میں آئین کے آرٹیکلز 232 سے 234 تک کے تحت دستیاب اختیارات اور ان کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر:زمین کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں میں تصادم، 8 افراد زخمی
ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔





