عمران خان کوہسپتال کب منتقل کیا جائے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو آج اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا قوی امکان ہے جس کے لیے تمام درکار انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے حفاظتی اور طبی تدابیر کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے سوال پر ردعمل دیا کہ اس عمل کے لیے ابھی رات 12 بجے تک کا وقت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امور اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں اور وہ اس حوالے سے اپنے ضروری اقدامات انجام دے رہی ہے۔

Scroll to Top