بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوسپریم کورٹ کے حکم پر شفا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کو واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

بانی تحریک انصاف کو ہسپتال سے اڈیالا جیل انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی پر پہلے طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں کی 6 رکنی ٹیم نے طبی معائنہ کیا اور رپورٹس کا جائزہ لیا۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر موجود تھے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Scroll to Top