شاہد جان
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد پر دو ہفتے کے لیے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سجاد بارکوال بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو کر رہے تھے کہ اس اثنا میں ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر فضل الہٰی اور ثوبیہ شاہد کے درمیان شدید تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے ایوان میں شدید شور شرابہ اور بدنظمی پیدا ہو گئی۔
ڈپٹی اسپیکر نے ثوبیہ شاہد کو مسلسل مداخلت اور بولنے پر متعدد بار تنبیہ کی،تاہم صورتحال نہ سنبھلنے پر انہیں ایوان سے باہر نکالنے کی رولنگ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ثوبیہ شاہد رولنگ کے باوجود ایوان سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں تھیںجس کی بنا پر اسمبلی رولز 227 اور 229 کا اطلاق کرتے ہوئے انہیں دو ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔





