وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ توہین عدالت اُن لوگوں نے کی جنہوں نے مجمع نہ لگانے کا حکم نہیں مانا، ہم پی ٹی آئی کو سمجھاتے رہتے ہیں مگر انہوں نے مزید تجربہ کرنا ہے تو کرلیں ۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عدالتی فیصلے پر کہانیاں بناتے رہے، توہین عدالت اُن لوگوں نے کی جنہوں نے مجمع نہ لگانے کا حکم نہیں مانا۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملوث ہو یا نہ ہو مگر سیکیورٹی صورتحال تو پیدا ہوگئی تھی، بیماری کی صورتحال دیکھ کر ڈاکٹرز کا فیصلہ ہوتا ہے کہ کہاں اور کتنے دن رکھنا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال بہترین ہے، ہم عدالتی حکم پر من و عن عمل کرنا چاہتے تھے مگر پی ٹی آئی والے اکٹھے ہوگئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چاہے پی ٹی آئی ملوث ہو یا نہ ہو مگر سیکیورٹی صورت حال تو پیدا ہوگئی تھی، توہین عدالت ان لوگوں نے کی ہے، جنہوں نے مجمع نہ لگانے کا حکم نہیں مانا۔
طلال چودھری نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر جہاں مناسب ہوا ہم بانی پی ٹی آئی کو لے گئے، ہم پی ٹی آئی کو سمجھاتے رہتے ہیں مگر انہوں نے مزید تجربہ کرنا ہے تو کرلیں، پی ٹی آئی کی کال پر عمل کا وقت آتا ہے تو گلیاں سنسان ہوتی ہیں۔





