کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار کارکردگی سامنے آگئی، جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران حصص بازار میں منفی رجحان رہا۔
ہنڈرڈ انڈیکس کاروباری ہفتے کے دوران 2 ہزار 938 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 48 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 81 ہزار 158 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 76 ہزار 110 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں بڑا اضافہ، نئی شرح مقرر
حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران 4.22 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 205 ارب روپے رہی۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور ہفتے کے دوران یہ 247 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 882 ارب روپے رہ گئی۔





