جنوبی وزیرستان لوئر:وانا میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی

نورعلی وزیر
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق متاثرہ شہری محمد خالد اور نور غلام اپنی گاڑی میں سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ ڈوگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دونوں افراد گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کی فوری مالی معاونت کا حکم، وفاقی وزرا کو متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور واقعے کے محرقات و ملزمان کی نشاندہی کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top