حکومت بلوچستان کا دُکی کی سڑک ڈاکٹر ماہ نور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

حکومت بلوچستان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری، عزم اور طبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دُکی کی ایک اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی منظوری کے بعد سڑک کی تبدیلیِ نام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دُکی میں واقع حاجی امان اللہ مسجد روڈ کو اب ڈاکٹر ماہ نور ناصر روڈ کے نام سے جانا جائے گا۔

حکومت بلوچستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سڑک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری، استقامت اور شعبۂ طب میں خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ماہ نور کیس میں نیا موڑ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی خدمات اور ان کے مثالی عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام کو دُکی کی اہم سڑک سے منسوب کیا گیا ہے.

Scroll to Top