بنگلہ دیش کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ، پاکستان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

بنگلہ دیش نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 3 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے  پاکستان ٹیم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے تاریخی 2 ٹیسٹ میچوں کے دورے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 3 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور سری لنکا کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بنگلادیش چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم  دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت کا چوتھا اور انگلینڈ کا پانچواں نمبر ہے۔

 بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر کیا۔ یہ آسٹریلوی سرزمین پر بنگلا دیش کی پہلی ٹیسٹ فتح تھی۔

تاہم آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

Scroll to Top