وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے حکومت کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام اپنی جگہ قائم ہے اور اس کے خاتمے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف کو موجودہ حالات میں ملک کے لیے مؤثر ترین آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے پاس فی الوقت ان کا کوئی واضح نعم البدل موجود نہیںوفاقی وزیر محسن نقوی کے اس بیان پر بھی انہوں نے گفتگو کی جس میں نظام کے ناکام ہونے کی بات کی گئی تھی۔
طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہ محسن نقوی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ضرور ہے لیکن پورے نظام کو ناکام قرار دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ اس صورتحال میں نئے صوبوں کی تشکیل کا عمل مزید پیچیدہ ہو گیا ہے تاہم عوام کی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم سمیت مختلف آپشنز موجود ہیں۔





