خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن کا اہم اجلاس ،اہم فیصلے

شاہد جان
خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کی صدارت میں ختم ہو گیا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکانِ اسمبلی (ایم پی ایز) نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی صوبیہ شاہد کی معطلی اور ایوان کے اندر آئندہ کی مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی غورہ و خوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں طے پایا ہے کہ سپیکر بابر سلیم سواتی سے ایم پی اے صوبیہ شاہد کی معطلی ختم کرنے کی باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسمبلی کی جاری اور آئندہ کارروائی کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں آٹے کا شدید بحران، 20 کلو کا تھیلا مزید مہنگا ہو گیا

اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ اور خواتین ارکانِ اسمبلی ایم پی اے صوبیہ شاہد کی معطلی ختم کرانے کی درخواست لے کر سپیکر بابر سلیم سواتی کے چیمبر پہنچ گئے ہیں۔

Scroll to Top