سردار حیسن بابک

وزیراعلیٰ کا بونیر کا دورہ ٹوبیکو ایکشن کمیٹی کےپرامن مظاہرین پر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تھا؟سردار حسین بابک

بونیر میں تمباکو کاشتکاروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ٹوبیکو ایکشن کمیٹی کے صدر حسن سردار سمیت 16 پرامن مظاہرین کے خلاف تھانہ سٹی سواڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ سٹی سواڑی میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما سردار حسین بابک نے اس اقدام پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرامن مظاہرین پر مقدمے کو ظالمانہ فعل قرار دیا اور اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔

سردار حسین بابک نے صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا وزیراعلیٰ کا بونیر کا دورہ پرامن مظاہرین پر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تھا؟

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے اور تمباکو کاشتکاروں کے درپیش مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اپر کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج

اے این پی رہنما نے مزید زور دیا کہ وزیراعلیٰ عوامی مسائل کی حل پر توجہ دیں اور اپنے ہی اعلان کے مطابق تمباکو کاشتکاروں کے معاملات کے لیے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دیں۔

Scroll to Top