ٹک ٹاکر عائشہ قتل کیس میں عدالت نے فائرنگ میں ملوث گرفتار دونوں شوٹرز کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ محمد آصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تاکہ قتل سے متعلق مزید تفتیش اور ثبوت اکٹھے کیے جا سکیں۔
دوسری جانب قتل کی منصوبہ بندی اور اس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار مقتولہ کے والد، بھائی اور چچا کو علاقہ مجسٹریٹ نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ کا بونیر کا دورہ ٹوبیکو ایکشن کمیٹی کےپرامن مظاہرین پر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تھا؟سردار حسین بابک
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے رواں ماہ 14 اگست کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے ٹک ٹاکر عائشہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور کیس کے تمام شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔





