وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر پزشکیان کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، میٹنگ انتہائی مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران دورے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس رفتار سے خطے میں مزیدترقی اور دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی اور اور میٹنگ انتہائی مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔
محسن نقوی کے مطابق ایرانی صدر نے کھل کر اپنی حکومت کے نقطہ نظر اور خدشات سے آگاہ کیا، اسلام آباد ایم او ایو کی بحالی کیلئے دونوں فریقین کی جانب سے درکار اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔





