بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے لاہور میں بی آئی ایس پی کے سینٹرل زونل آفس کا دورہ کیا، اور اس موقع پر ی جی پنجاب نصیر الدین سرور نے انہیں بی آئی ایس پی کے آپریشنل امورپ بریفنگ دی۔
سدورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا صدرمملکت اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر خواتین بینیفشریز کو رقوم کی ادائیگی شفاف، آسان اور محفوظ بنانے کیلئے ڈیجیٹل والٹس کا نظام متعارف کروایا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد خواتین بینیفشریز کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں ،مستحق خواتین ملک بھر میں کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت، مجاز بینک کے ایجنٹ سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔
روبینہ خالد نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی کا عملہ خود فراہم کردہ سمز پر ڈیجیٹل والٹس فعال کرے گا اور سم کے حصول یا بی آئی ایس پی کی کسی بھی سکیم کیلئے کوئی فیس نہیں جبکہ رقم نکلوانے کے سروس چارجز 280 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔





