عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی ملاقات اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے زرائع نے بتایاکہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات ختم ہونے کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل سے روانہ ہو کر گورکھپور فیکٹری ناکے پہنچیں، تاہم انہوں نے وہاں موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ ریلوے سے منسلک ہوں گے، معاہدے پردستخط

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے یہ دوسری ملاقات تھی۔

Scroll to Top