نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے نوجوان صحافی شاہد قریشی پر مبینہ تشدد او حبس بے جا میں رکھنے پر اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی کی فیکلٹی کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
اسلام آباد : نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو، فنانس سیکریٹری عابد عباسی سمیت گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے این پی سی کے رکن اور نوجوان صحافی شاہد قریشی کو سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں کوریج کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور کئی گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
اپنے مشترکہ مذمتی بیان میںنیشنل پریس کلب کی قیادت نے کہا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے سے روکنا ، ان پر تشدد کرنا یا انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا آزادی صحافت اور بنیادی انسانی حقوق پر کھلا حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ شاہد قریشی پر مبینہ تشدد اور حبس بے جا کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے ، تعلیمی اداروں کو صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی یا طاقت کے استعمال کی بجائے قانون اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو اپنانا چاہیے ۔
این پی سی قیادت نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف ، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افراد کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صحافی ملک بھر میں بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں ۔یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں کوریج کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور کئی گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھنے کی شدید مذمت کی ہے ۔





