لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن خراب موسم کے باعث صرف 56 اوورز کا کھیل ہوسکا، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیے، محمد عباس اور محمد علی نے شانداربولنگ کرتے ہوئے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
لارڈز میں جاری دوسرت ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جب خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیے تھے،گس ایٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رنز بناکرناقابل شکست ہیں۔
ڈین لارنس 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، جارڈن کاکس اور جیمی سمتھ نے 67 رنز کی شراکت بنائی۔کاکس کا سلپ میں سلمان علی آغا نے شاندار کیچ پکڑا وہ 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیمی اسمتھ نے61 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے 3 اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔





