پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اس معمولی ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شبقدر میں گھریلو ناچاقی پر باپ کی فائرنگ، بیٹا جاں بحق

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست سے ہوگا۔

Scroll to Top