وفاقی حکومت نے پمز ہسپتال کے سانحے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت جاں بحق بچوں کے متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی
اعلامیے کے مطابق معاوضہ انسانی جان کا نعم البدل نہیں، یہ معاوضہ غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔





