مکہ معاہدے میں شامل ہونے پر بنگلادیش کا عندیہ، وزیر خارجہ کا اہم بیان

بنگلادیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلادیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے اور اگر معاہدے میں شمولیت کی دعوت دی گئی تو اس پر سنجیدگی اور مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بنگلادیشی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں مزید مسلم ممالک کی شمولیت عالمی مسلم برادری کے دفاع اور باہمی تعاون کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

خلیل الرحمان نے کہا کہ مکہ معاہدہ مسلم ممالک کا داخلی معاملہ ہے، اس لیے اس حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کے مطابق بنگلادیش معاہدے کی اہمیت کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مکہ معاہدے کے بانی ممالک ہیں، جبکہ دیگر مسلم ممالک کے لیے بھی اس میں شمولیت کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصر نے بھی مکہ باہمی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا

مکہ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

Scroll to Top