جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے تجارتی مرکز مکین بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا مکین بازار کی نمبر 9 مارکیٹ میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے کی زد میں آ کر عنایت اللہ محسود، صادق محسود، بخت اللہ محسود اور شرافت خان محسود زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک منتقل کیا، علاج کے لیے چاروں زخمیوں کو بنوں ریفر کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی املاک کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم نقصان کا حتمی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال واقعہ، وفاقی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔





