صائم ایوب کی کریبین لیگ میں دھواں دار اننگز، تاریخ رقم کردی

کنگسٹن: پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے کریبین پریمیئر لیگ میں اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔

جمیکا کنگزمین کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ایوب نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

صائم ایوب نے اپنی اننگز کے دوران 8 چھکے لگائے اور حریف بولرز کو دباؤ میں رکھا، بیٹنگ کے بعد انہوں نے بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر ایک اہم وکٹ حاصل کی۔

صائم ایوب کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جمیکا کنگزمین نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا کا سلپ میں ناقابلِ یقین کیچ، کمنٹیٹرز بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے

اس کامیابی کے ساتھ جمیکا کنگزمین نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری فتح حاصل کرلی جبکہ صائم ایوب کی سنچری کو میچ کی نمایاں کارکردگی قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top