عباس خان
باجوڑکی تحصیل خار کے علاقے ڈاگ قلعہ میں بجلی کے کھمبے پر دو فریقین کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوا جس میں ایک فریق کے 9 جبکہ دوسرے فریق کے 4 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ناقص آٹو پالیسی کی مخالفت پر سی ای او ای ڈی بی کو ہٹانے کی کوشش،سینئر صحافی محمد مالک کی عسکری قیادت سے مداخلت کی اپیل
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





