آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
دوسری جانب سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن پر نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔





