خیبرپختونخوا کابینہ کے اہم فیصلے ،چارسدہ میں ’’عمرزئی‘‘ کے نام سے نئی تحصیل کے قیام کی منظوری

خیبرپختونخوا کابینہ کی چارسدہ میں ’’عمرزئی‘‘ کے نام سے نئی تحصیل کے قیام سمیت اہم فیصلوں کی منظوری

خیبر پختونخوا کابینہ نےکئی فیصلوں کی منظوری دی ،اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ نے خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہےجس کے پہلے فیز میں کالجز و یونیورسٹیز کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

خیبر پختونخوا کابینہ نے انتظامی امور میں ضلع چارسدہ میں ’’عمرزئی‘‘ کے نام سے نئی تحصیل کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ ڈویژن، تحصیل اور سب تحصیل جیسی انتظامی اکائیوں میں مستقبل کی تبدیلیوں کے لیے بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، پی اینڈ ڈی اور فنانس محکموں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ فیصلے عوامی مفاد کے مطابق ہوں۔

صوبائی کابینہ نے ہی روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے ای وی رکشہ اسکیم اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک بسوں کی اسکیم پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ نے پشاور بس ریپڈ ترانزٹ کے لیے مزید 54 بسوں کی خریداری پر عائد کسٹمز ڈیوٹی، ٹیکسز اور درآمدی اخراجات پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔

تعلیمی شعبے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے سال 2027 سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ایٹا ( کے ذریعے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ پر منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع ،نئے وزراء،مشیروں اور معاونین خصوصی کےنام سامنے آگئیں

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے وانا سے تعلق رکھنے والے شہید مولانا مرزا جان کا معاوضہ پیکیج بڑھا کر 1 کروڑ روپے کر دیا گیا، عدالتی افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مانیٹائزیشن پالیسی منظور کی گئی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیبر کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مقامی ترقی کا ایم او یو، اور پشاور میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے تین کھیلوں (تیر اندازی، جوڈو، والی بال) کے فنڈز منظور کیے گئے۔

Scroll to Top