خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع ،نئے وزراء،مشیروں اور معاونین خصوصی کےنام سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 6 نئے وزراء، 4 مشیروں اور 8 معاونین خصوصی کو کابینہ میں شامل کر لیا ہے۔

سینئر صحافی محمد فہیم کے مطابق وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت کابینہ میں مجموعی طور پر اٹھارہ نئے اراکین کو شامل کیا گیاہے۔

صوبائی کابینہ میں چھ نئے وزراء شامل کیے جا رہے ہیں جن میں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عدنان قادری، محمد عارف احمدزئی، طارق محمود آریانی اور موجودہ معاون اطلاعات شفیع اللہ جان شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے چار نئے مشیروں کو بھی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کے نام شامل ہیں۔

صوبائی امور کو مزید بہتر طریقے سے چلانے کے لیے آٹھ نئے معاونین خصوصی کا تعین بھی کیا گیا ہے جن میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عدیل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔

Scroll to Top