FC

بنوں، لکی مروت میں سکیورٹی الرٹ، فیڈرل کانسٹبلری تعیناتی کا فیصلہ

بنوں: بنوں اور لکی مروت میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے حساس اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے فیڈرل کانسٹبلری کی اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بنوں اور لکی مروت میں مجموعی طور پر فیڈرل کانسٹبلری کی 9 پلاٹونز تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

سفارشات کے تحت لکی مروت کے لیے فیڈرل کانسٹبلری کی 4 پلاٹونز جبکہ بنوں کے لیے 5 پلاٹونز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹبلری کی یہ نفری دونوں اضلاع میں اہم اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی سفارشات منظور، تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی تجویز

لکی مروت اور بنوں میں تعینات کی جانے والی نفری ضلعی جیل، جوڈیشل کمپلیکس، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر آفس، ہائی کورٹ بنوں بینچ اور گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر حساس مقامات کی حفاظت پر مامور ہوگی۔

سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں فیڈرل کانسٹبلری کی تعیناتی کا مقصد اہم سرکاری تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانا ہے۔

Scroll to Top