بنوں: بنوں اور لکی مروت میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے حساس اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے فیڈرل کانسٹبلری کی اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بنوں اور لکی مروت میں مجموعی طور پر فیڈرل کانسٹبلری کی 9 پلاٹونز تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔
بنوں اور لکی مروت میں بگڑتے حالات
خیبر پختونخوا حکومت کا حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے فیڈرل کانسٹبلری کی تعیناتی کا فیصلہخیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے کل 9 وفاقی کانسٹیبلری پلاٹونز بنوں اور لکی مروت کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی
لکی مروت کیلئے 4 پلاٹونز
بنوں کیلئے 5 پلاٹونز…— Muhammad Faheem (@MeFaheem) August 29, 2026
سفارشات کے تحت لکی مروت کے لیے فیڈرل کانسٹبلری کی 4 پلاٹونز جبکہ بنوں کے لیے 5 پلاٹونز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹبلری کی یہ نفری دونوں اضلاع میں اہم اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی سفارشات منظور، تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی تجویز
لکی مروت اور بنوں میں تعینات کی جانے والی نفری ضلعی جیل، جوڈیشل کمپلیکس، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر آفس، ہائی کورٹ بنوں بینچ اور گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر حساس مقامات کی حفاظت پر مامور ہوگی۔
سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں فیڈرل کانسٹبلری کی تعیناتی کا مقصد اہم سرکاری تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانا ہے۔





