ماشکیل آپریشن میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی، بی ایل اے کارندے دم دبا کر بھاگ نکلے، 8 دہشتگرد مارے گئے

ماشکیل: بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مسلح افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ماشکیل کے علاقے نرینو میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد مبینہ ٹھکانے نشانہ بنائے گئے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔

کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مشتبہ مقامات کی تلاشی اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بعض اطلاعات میں دہشت گردوں کے مزید جانی نقصان کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں سوشل میڈیا پر بھی متعدد ویڈیوز زیر گردش کرنے لگی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کا کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں میں استعمال کرنے کا مبینہ منصوبہ ناکام

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top