سانحہ پمز: وزیراعظم کا بہادر نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اوربھاری نقد انعام کا اعلان زیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نیونیٹل وارڈ میں آتشزدگی کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک معصوم بچے کو محفوظ باہر نکالنے والی نرس رضیہ نورین کی اعلیٰ خدمات پر انہیں ستارہ خدمت دینے کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پمز ہسپتال میں آتشزدگی واقعے کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کیے جانے کے دوران ان کی شجاعت اور فرض شناسی کا اعتراف کرتے ہوئے اس انعام اور اعزاز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو ان کے اس مثالی عمل پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سانحہ پمز: وزیراعظم کا بہادر نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اوربھاری نقد انعام کا اعلان

سانحہ پمز: وزیراعظم کا بہادر نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اوربھاری نقد انعام کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نیونیٹل وارڈ میں آتشزدگی کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک معصوم بچے کو محفوظ باہر نکالنے والی نرس رضیہ نورین کی اعلیٰ خدمات پر انہیں ستارہ خدمت دینے کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

پمز ہسپتال میں آتشزدگی واقعے کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کیے جانے کے دوران ان کی شجاعت اور فرض شناسی کا اعتراف کرتے ہوئے اس انعام اور اعزاز کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو ان کے اس مثالی عمل پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات:  سابق امام مسجد مولانا رشید احمد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

اپنی جان خطرے میں ڈال کر معصوم بچے کی زندگی بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور ایسے فرض شناس اور باہمت افراد کی جتنی بھی پذیرائی کی جائے وہ کم ہے۔

Scroll to Top