ملکی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ تذبذب کا شکار ہے ۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوگی ۔
صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ،عمران خان کی مشاورت اور ان کے فیصلے کے بغیر کسی بھی کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشاورت اور ان کے حکم کے بعد ہی کسی کمیٹی یا کسی معاملے میں آگے بڑھے گی ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئےبانی سے مشاورت کرینگے ۔