غلام اکبر مروت
لکی مروت: سرائے نورنگ میں مبینہ طور پر معمولی تکرار پر بھائی کی فائرنگ سے معروف ایل ایچ وی زیب النساء شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایل ایچ وی زیب النساء گھر کے اندر قائم اپنی نجی کلینک میں موجود تھیں کہ اس دوران ان کے بھائی شاہنواز نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ معمولی تکرار کے بعد پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں زیب النساء شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملاکنڈ سوات موٹر وے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 4 جاں بحق، 7 زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم بھائی شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او نورنگ قدرت اللہ کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔





