شمالی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی پر فائرنگ

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے حدی کرام کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عبدالقیوم کی سرکاری گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی سرکاری گاڑی سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں میرانشاہ سے بنوں جارہی تھی کہ میرعلی کے علاقے حدی کے قریب نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو ایک گولی لگی، واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم خود گاڑی میں موجود نہیں تھے جبکہ ان کا عملہ اور ڈرائیور محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں گھر کی چھت گرنے سے بچی سمیت خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی خان کو بھی بنوں کی حدود میں اس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا جب وہ میرانشاہ سے بنوں جارہے تھے۔

Scroll to Top