پی ٹی آئی کا قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے 14 اراکین پر مشتمل وفد اجلاس میں شریک ہوگا، جس میں سینئر رہنما اور اہم پارٹی ممبران شامل ہیں۔

پی ٹی آئی وفد میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، سینیٹر ہمایون مہمند اور عون عباس بپی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، محمد بشیر، ثنا اللہ مستی خیل اور علی محمد خان بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

محمد زبیر خان اور علی ظفر کے علاوہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے بھی دو اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وفد کی شمولیت سے قومی سلامتی کے امور پر وسیع تر مشاورت متوقع ہے۔

Scroll to Top