قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ اچھی نہ کرنے کی وجہ سے شکست ہوئی، کوشش کریں گے کہ آخری میچ میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں ۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا دوسری اننگز میں سعود شکیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اننگز میں بیٹنگ میں بد قسمتی سے پارٹنر شپ قائم کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان16سال بعد لارڈز میں ٹیسٹ میچ ہار گیا
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آخری ٹیسٹ میچ میں کوشش ہو گی اچھا پرفارم کریں۔
واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصؒ کرلی ہے ۔





