بھارت کا روسی فوج میں بھرتی ہونے والے51 بھارتی یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے کااعتراف

بھارت کا روسی فوج میں بھرتی ہونے والے51 بھارتی یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے کااعتراف

Pakistan SCO Summit 2026

روسی فوج میں بھرتی227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئے, بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق روسی فوج میں اب بھی تقریباً دو درجن بھارتی شامل ہیں۔

 کرغزستان کےدارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ روسی فوج میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو فارغ کیا جاچکا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ روسی فوج میں اب بھی تقریباً دو درجن بھارتی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مبابق بھارت میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے بھارتی نوجوان روسی فوج میں شامل ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں: عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے روس میں بھرتی افراد کی واپسی کیلئے مودی حکومت کو حکم دیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top