صوابی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

استخار احمد یوسفزئی

صوابی: ضلع صوابی میں گولی لگنے کے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پہلا واقعہ گنگوڈھیر میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ جنید خان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : مہمند: صبح سویرے سکول جاتے ہوئے بچہ گاڑی سے گر کر زخمی

دوسرا واقعہ انبار بٹلاسو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 22 سالہ امان اللہ گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاں بحق نوجوان کو بھی متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top