مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آرہی، سلمان اکرم راجہ

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے موجودہ ماحول کو غیر سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کسی بھی قسم کی بامقصد گفتگو کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل لے جانے، وہاں تشخیص اور علاج کرانے سمیت میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات دیے گئے تھے، جس میں ان کے ذاتی معالج اور بہن بھی شامل ہوں، تاہم ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا عدلیہ کو بھی ایک پیغام دے رہا ہے کہ شاید حکومت کی نظر میں عدلیہ کی کوئی اہمیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی دور حکومت میں اسلام آباد میں آتشزدگی کے بڑے واقعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی معاملہ یا مذاکرات ہوں گے تو وہ حکومت کی شرائط پر ہوں گے اور حکومت کی جانب سے معمولی سی بھی گنجائش دینے کا ارادہ نظر نہیں آتا۔

ان کے مطابق ایسی صورتحال میں مذاکرات یا گفتگو کیسے ممکن ہوسکتی ہے۔ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول اس وقت بنے گا جب حکومت کی جانب سے خلوصِ نیت نظر آئے اور بنیادی معاملات پر بات کرنے کی آمادگی ظاہر کی جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top