پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو انتقال کر گئے

 پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کے بھائی ریاض سومرو کے مطابق نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج گھر پر جاری تھا۔ ان کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔

نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور انہیں دنیا کے طویل القامت افراد میں شمار کیا جاتا تھا۔ دراز قد کی بدولت انہیں پی آئی اے میں ملازمت بھی دی گئی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

نصیر سومرو اپنی دراز قامتی کے باعث ملک بھر میں مشہور تھے اور ان کی وفات پر عوام کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

Scroll to Top