خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف گریڈز کے افسران کی ترقیوں، تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔ محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

عادل ایوب کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سے ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ، زاہد پرویز کو ڈپٹی سیکرٹری سائنس اینڈ آئی ٹی اور تہمینہ شریف کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس تعینات کردیا گیا۔

مصباح ریاض کو صوبائی سروسز اکیڈمی کا ڈائریکٹر (F&A)، آفتاب احمد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی جبکہ لطیف الرحمن کو انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا۔

تنویر احمد کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری سائنس اینڈ آئی ٹی، محمد سہیل عزیز کو ترقی دے کر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر جبکہ تبسم کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تعیناتیاں

ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ عبید اللہ کو ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top