حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاہے۔
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر پٹرولیم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان
دو روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 5 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔





