متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری راتوں رات ارب پتی بن گیا

Pakistan SCO Summit 2026

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ معروف بگ ٹکٹ قرعہ اندازی کی سیریز 290 میں 64 سالہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے 1 کروڑ 50 لاکھ (ڈیڑھ کروڑ) درہم کا پہلا انعام جیت لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاٹری انتظامیہ نے پاکستان میں موجود شوکت آفتاب کو فون کر کے جب اس بڑی کامیابی کی اطلاع دی تو وہ شش و پنج میں مبتلا ہو گئے اور اسے جعلی یا فراڈ کال سمجھے۔

انتظامیہ کی جانب سے انہیں لائیو ڈرا اور آفیشل ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر (245556) چیک کرنے کی ہدایت کی گئی جس کی تصدیق کے بعد ہی انہیں اپنی غیر معمولی کامیابی پر یقین آیا۔

شوکت آفتاب گزشتہ 15 سالوں سے باقاعدگی سے بگ ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں حصہ لے رہے تھے۔ اس بار کا خوش قسمت ٹکٹ انہوں نے 4 اگست کو خرید رکھا تھاجس نے ان کی قسمت بدل دی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے نے نیا ریکارڈ توڑ دیا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اس لائیو ڈرا میں شوکت آفتاب کے علاوہ دیگر غیر ملکیوں کی بھی لاٹری کھلی۔ چار بھارتی اور ایک بنگلادیشی شہری نے 1,00,000 درہم کا انعام جیتا ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top